بھاٹی گیٹ:9 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر مار ڈالا‘ ملزم نعش چھت پر پھینک کر فرار
لاہور (سٹاف رپورٹر) بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں 9 سالہ بچی کو گلا دبا کر قتل کردیا گیا، ملزم نعش چھت پر پھینک کر فرار ہوگیا، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ننھی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق جلد حقائق واضح ہوجائینگے۔ افسوسناک واقعہ پر پورے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بھاٹی گیٹ کے رہائشی بابر حسین کی 9 سالہ بیٹی کی نعش اس کے گھر کی چھت سے ملی جس کے جسم پر خون کے دھبے اور گلے میں پھندے کے واضح نشانات تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد واضح ہونگے۔ مختلف پہلوئوں پر تفتیش جاری ہے جلد ملزم پولیس کی گرفت میں ہوگا۔ بچی کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب دھاڑیں مار کر روتے رہے۔