فوجی جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا‘ دہشت گردی کے خاتمے تک کوششیں جاری رکھیں گے: آرمی چیف
اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کیڈٹس کی تربیت، پیشہ وارانہ استعداد بڑھانے سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اکیڈمی کے معیار کو سراہا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شہید لیفٹیننٹ کرنل عامر وحید کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ عامر وحید بنجگور میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوئے تھے اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ فوج کے افسروں اور جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے حصول تک کوششیں جاری رہیں گی۔