• news

پانی میں کمی سے تربیلا بجلی گھر کے 2 یونٹ بند، پیداوار کم ہو گئی

تر بیلا غازی (آن لائن) تر بیلا بجلی گھر کے 2 یونٹ بند ہو گئے ہیں تربیلا بجلی گھر کی کل پیدوار 3478 میگاواٹ ہے جو کم ہو کر 1815میگاواٹ پر آ گئی۔ تربیلا جھیل کے آبی ذخائرمیںپانی کی سطح گرنی شروع ہوگئی ہے جس کے باعث تر بیلا بجلی گھر کے 2یونٹ بند ہو گئے ہیں بجلی کی پیدواربھی کم ہو گئی لوڈ شیڈنگ میں اضانے کا خدشہ تربیلاجھیل میں پانی کی آمد میں کمی کے باعث گنجائش 58فٹ تک کم ہو گئی ہے جھیل میںپانی کی سطح1492.97 فٹ ہو گئی ہے تربیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ اعدادشمار کے مطابق غازی کے مقام پر دریا سندھ خشک ہونا شروع ہو گیا ہے جبکہ تربیلا جھیل سے 70000کیوسک فٹ پانی سپل ویزکے ذریعے دریا سندھ اور غازی بھروتھا نہرمیں چھوڑا جا رہا ہے تربیلا بجلی گھر کے 12یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن کے ذریعے 1815میگا واٹ بجلی پید ا کی جارہی ہے جبکہ 2پیداواری یونٹ بند پڑے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن