میرا ڈو نا بیٹیوں کے ہاتھوں لٹ گئے
بیونس آئرس (سپورٹس ڈیسک) ارجنٹائن کے سابق فٹ بالر ڈیگو میرا ڈو نا اپنی دو بیٹیوں کے خلاف ایک لاکھ 85ہزار ڈالرز کی مبینہ دھوکا دہی پر مقدمہ دائر کریں گے۔ انہوں نے وکلاءکو ہدایت کردی ہے کہ 30سالہ ڈالما اور 28سالہ گیانینا کیخلاف پیسے چوری اور یورو گوئے کے بینک میں ٹرانسفر کرنے پر قانونی چارہ جوئی کی جائے۔