• news

انضمام الحق کے خلاف چھان بین شروع

لاہور ( سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے خلاف ٹی ٹین لیگ کے حوالے سے چھان بین شروع کردی۔ ٹی ٹین لیگ کی متحدہ عرب امارات میں رونمائی کے دوران انکشاف ہوا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی ایک فرنچائز کے مالک ہیں۔ لیگ کے منتظمین کی جانب سے باضابطہ طور پر بتایا گیا کہ انضمام الحق ایک فرنچائز کے برینڈ مینٹور اور اپنے بھائی انتظار الحق کے ساتھ کوآنر ہیں۔انضمام الحق مبینہ طور پر پی سی بی کے اخراجات پر ون ڈے ٹیم کی مشاورت کے لئے دبئی گئے تھے اور وہ ٹی ٹین لیگ کی تقریب کے موقع پر سٹیج پر بھی دکھائی دیے تھے۔ پی سی بی نے میڈیا رپورٹس پر خاموشی اختیار کیئے رکھی تاہم اب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے اس حوالے سے چھان بین شروع کردی ہے۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی سب میڈیا رپورٹس ہیں اور یقیناً اس معاملے کو دیکھا جا رہا ہے کہ کہیں پی سی بی کی پالیسی کی خلاف ورزی تو نہیں ہو ئی۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹین لیگ کا انعقاد امارات کرکٹ بورڈ اور ٹین سپورٹس مینیجمنٹ کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ٹی ٹین لیگ رواں سال 21 سے 24 دسمبر تک شارجہ کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلی جائے گی۔اس لیگ میں 6 فرنچائز ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجابی لیجنڈز، پختونز، مراٹھا عربیئنز، بنگلہ ٹائیگرز، کولمبو لائنز اور کیرالہ کنگز شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن