• news

انگلینڈ‘جرمنی فیفا ورلڈ کپ 2108ءمیں پہنچ گئے‘ارجنٹائن کی شرکت مشکوک

لاہور (سپورٹس ڈیسک )ورلڈ کپ 2018 کے کوالیفائر راو¿نڈ میں پیرو کے خلاف ڈرا میچ کے بعد ارجنٹائن کی 48 سال بعد ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی جبکہ انگلینڈ اور جرمنی نے عالمی کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے کوالیفائنگ میچ میں دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن اور پیرو کا میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا جس کے بعد ارجنٹائن کی میگا ایونٹ تک رسائی خطرے میں پڑ گئی۔ ارجنٹائن کیلئے آخری میچ میں فتح لازمی ہو گی ۔ارجنٹائن کی ٹیم آخری بار 1970 میں جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی۔ عالمی چیمپیئن جرمنی نے شمالی آئرلینڈ کو 3-1 گولز سے ہرا کر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔انگلینڈ نے سلوانیہ کو 1-0 گول سے ہرا کر میگا ایونٹ میں جگہ بنائی۔ساو¿تھ امریکا زون میں چلی نے ایکواڈور اور پیراگوائے نے کولمبیا کو شکست دےدی۔ آئندہ برس روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کوسٹا ریکا اور ہونڈورس کے درمیان کوالیفائر میچ سمندری طوفان کے باعث ایک روز کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔میچ آج کھیلا جائےگا۔ویلز نے جارجیا کو ایک صفر سے شکست دیدی۔

ای پیپر-دی نیشن