بدعنوانی سے انکار کا پیغام آج پورے ملک کی آواز بن چکا: چیئرمین نیب
قراولپنڈی (این این آئی) چیئرمین نیب قمر زمان چودھری نے کہا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے ،بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے ،افسران بدعنوانی کے خاتمہ کےلئے مربوط ،منظم انداز میںاپنی کوششیں کر رہے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ نیب کا پیغا م ”بدعنوانی سے انکار“ آج پورے ملک کی آواز بن چکا ہے پاکستان دنےا میں واحد ملک ہے جس نے وائٹ کالر جرائم کے مقدمات کی تحقیقا ت کےلئے 10 ماہ کا وقت مقرر کےا جو ایک طرف چیلنج کی حیثےت رکھتا ہے تو دوسری طرف اس سے بدعنوانی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ گزشتہ چار سالوں میں 50ارب روپے کی رقم بدعنوان عناصر سے واپس کر کے قومی خزانے میں جمع کروائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار راولپنڈی ریجنل بیورو کے الوداعی دورے کے دوران افسران سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ قبل ازیں نیب چیئرمین جب نیب راولپنڈی آفس پہنچے تو انہیںگارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، اس موقع پر انہوںنے ڈی جی نیب راولپنڈی ناصر اقبال ، ڈپٹی چیئرمین نیب امتےاز تاجور اور پراسیکوٹر جنرل وقاص قدیر سے ملاقات کی، جس میں انہیں راولپنڈی ریجنل بیورو کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ نیب افسران سے خطاب کے دوران چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ ملک سے بدعنوانیوں کا خاتمہ قومی احتساب بیورو کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، جس کے لیے کوئی بھی کسر نہیں چھوڑی جائیگی ، نیب گذشتہ چار سالوں سے شاندار کارکردگی دکھا رہا ہے جس کا سہرا نیب کے تمام افسران کی محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔ قبل ازیں ڈی جی نیب راولپنڈی ناصر اقبال نے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کے چار سالہ دور میں کئے گئے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے مختصر وقت میں نیب کو ایک متحرک ، پروفیشنل اور اعلی معےار کا ادارہ بنا دےا ہے جس کی وجہ سے نیب کی کارکردگی میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ قمر زمان جوہدری نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں، تجربہ، محنت اور ایمانداری کی بدولت نیب کی کارکرگی کو نہ صرف ملکی سطح بلکہ بین الاقوامی سطح پر پہچان کروائی ہے جو کہ ایک ریکارڈ کامےابی ہے۔