• news

میانی صاحب اراضی کیس: ٹیوب ویل کی تنصیب پر عدالت برہم، قبرستان کمیٹی سے جواب طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی)میانی صاحب قبرستان کی ساڑھے پانچ کنال اراضی کو پلاٹ بنا کر فروخت کرنے سے متعلق رپورٹ ایل ڈی اے نے لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی۔ قبرستان کی ڈیڑھ مرلہ اراضی پر ٹیوب ویل تنصیب کرنے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قبرستان کمیٹی سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل حافظ خلیل احمد نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر موقع پر جا کر ناجائز قابضین اور قبرستان کی تعمیر نو سے متعلق کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ عدالتی حکم پر ایل ڈی اے کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ میانی صاحب قبرستان کی ساڑھے پانچ کنال اراضی ایل ڈی اے کی جانب سے پلاٹ بنا کر فروخت نہیں کی گئی۔ انہوں نے ناجائز قابضین کی فہرست عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ قبرستان کی ساڑھے تین کنال اراضی قبضہ مافیا کے پاس ہے۔ جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ناجائز قابضین کو عدالت میں طلب کر لیا۔
میانی صاحب کیس

a

ای پیپر-دی نیشن