بی اے، بی ایس سی پارٹ ون، ٹو اور کمپوزٹ سالانہ امتحانات کیلئے داخلہ فیس و فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے/ بی ایس سی پارٹ ون ، پارٹ ٹواور کمپوزٹ (اولڈ سکیم) سالانہ امتحانات 2018 کےلئے داخلہ فیس و فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیا۔ بی اے/ بی ایس سی پارٹ ٹوسنگل فیس کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک 19 اکتوبر اور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ24 اکتوبر ہے۔واضح رہے کہ امتحانات اپریل 2018 کے پہلے ہفتے میں شروع ہوں گے۔