دین دار اور امانت دار قیادت ہی ملک کو پار اتارے گی : مولانا فضل الرحمان بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمان بن محمد نے خطبہ جمعہ میںکہا ہے کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک جو بھی حکومتیں آئیں حکومت کی مال بنائے اور چلتے بنے وہ طاغوتی طاقتوں کے ایجنڈے پر کام کرتے ہیں اسی لئے وطن عزیز اس حالت کو پہنچا ہے آج بھی اگر دین دار اور امانت دار قیادت ملک کو نصیب ہو جائے جو صرف ملکی مفادات کو مقدم رکھے تو کوئی وجہ نہیں کہ ملک صحیح راستے پر گامزن نہ ہو اور لوٹ مار کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ان سے لوٹا ہوا مال واپس لائیں۔