ن لیگ اور پیپلز پارٹی ذاتی مفادات کے حصول کےلئے ایک پیج پر ہیں: مسرت جمشید
لاہور ( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ دودھ اور شہد کی نہریں بہا دینے کی دعویدار(ن) لیگ کی حکومت میں عوام تین سے دو وقت کی روٹی پر آ گئے ہیں ،پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ کامیابی حاصل کی ہے اور حکومت کو وزارت خارجہ کے ذریعے دنیا کو اس سے آگاہ کرنا ہوگا۔ پیپلز پارٹی نے صرف اپوزیشن کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے اوردر پردہ حکمران جماعت اور پیپلز پارٹی کی قیادت ذاتی مفادات کے حصول کےلئے ایک ہی پیج پر ہیں۔