• news

مصری شاہ :3سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق، فیروز والا میں نو عمر زخمی

لاہور+ فیروز والا+ شیخوپورہ (سٹاف رپورٹر+نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) تھانہ مصری شاہ کے علاقہ میں گلی میں کھیلتے ہوئے 3سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر ہلاک ہو گیا افسوس ناک واقع پر پورا علاقہ افسردہ ہو گیا اہل خانہ اور رشتہ دار دھاڑیں مار کر روتے رہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ تھانہ مصری شاہ کے علاقے فیض باغ کے رہائشی ایاز کا 3سالہ بیٹا یوسف گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک کھلے مین ہول میں جا گرا اہل خانہ نے بچے کی تلاش شروع کی تو ننھے بچے کی نعش کھلے مین ہول میں پڑی تھی۔ اہل علاقہ نے نعش نکالی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی پولیس نے متوفی کے والد ایاز کی درخواست پر کھدائی کے بعد مین ہول پر ڈھکن نہ رکھنے والے ٹھیکیدار غلام مصطفی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔علاوہ ازیں فیروز والہ سے نامہ نگار کے مطابق منڈالہ دیال شاہ میں کھلے مین ہول میں نو عمر طالب علم گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ شہریوں کا واساء اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے کہ محمود کالونی کے رہائشی محمد عباس کا چار سالہ بیٹا عمران عباس سکول جا رہا تھا کہ ر استے میں کھلے مین ہول میں گر کر زخمی ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن