ہمارے طیارے افغان طالبان کے ٹھکانے تلاش کر کے نشانہ بنائیں گے : امریکی وزیر دفاع
واشنگٹن (صبا ح نیوز) 16 سالہ جنگ کے بعد بھی افغانستان میں مطوبہ مقاصد حاصل نہ ہونے پر امریکہ نے اپنی جنگی حکمت عملی بدل لی جس کے بعد اب امریکہ کے لڑاکا طیارے افغان طالبان کے ٹھکانے تلاش کرکے انہیں نشانہ بنائیں گے۔ امریکہ کی نئی جنگی پالیسی کا انکشاف امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے سینیٹ کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔امریکی وزیردفاع کو جنگی حکمت عملی منظر عام پر لانے پر تنقید کا بھی سامنا ہے اور ناقدین کا کہنا ہے کہ جیمز میٹس نے افغان طالبان کو موقع دیا ہے کہ وہ امریکی منصوبے کے مطابق اپنی حکمت عملی مرتب کر لیں۔