• news

کرغیزستان کے نائب وزیراعظم ٹریفک حادثے میں ہلاک

بشکک (صباح نیوز) کرغیزستان کے نائب وزیراعظم ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرغیزستان کے نائب وزیراعظم ملک میں ہونے والے انتخابات کا جائزہ لینے کے لیے جارہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی ایک ٹرک سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں نائب وزیراعظم، ان کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ کو شدید چوٹیں آئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں کو زخمی حالت میں بشکک کے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم نائب وزیراعظم، ان کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ بھی دم توڑ گئے۔

ای پیپر-دی نیشن