غیرقانونی بھرتیوں کا ریفرنس، پرویز اشرف کی حاضری سے معافی کیلئے درخواست منظور
لاہور (این این آئی) لاہور کی احتساب عدالت نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو )میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف کیس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، 2 گواہوں کی شہادتیں کو قلمبند کرتے ہوئے سماعت 28 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست پیش کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ہر حال میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔عدالت میں ریفرنس کے 2 گواہوں جن میں ڈایکٹر گیپکو طاہر محمود اور وقار احمد ایڈمن میجنر نے شہادت قلمبند کرائی۔ احتساب عدالت نے دونوں گواہوں کی شہادت پر وکلا کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کے دیگر 2گواہان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔