• news

نا اہلی کیس ‘اسلام آباد ہائی کورٹ کا خواجہ آصف کو آئندہ ماہ جواب داخل کرانے کا حکم

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کی نا اہلی سے متعلق درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف کو آئندہ ماہ کے تیسرے ہفتے میں جواب داخل کروانے کا حکم دیا ہے ۔ہفتہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بنچ نے خواجہ آصف اہلیت کیس تحریری حکم نامہ جاری کیا ۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ خواجہ آصف نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ، بطور وفاقی وزیر وہ دوسری نوکری کرنے کے مجاز نہیں ہے ۔عدالت کی جانب سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ ماہ کے تیسرے ہفتے میں اپنا جواب داخل کرائیں ، خواجہ آصف کے خلاف نااہلی کی درخواست کا تحریری حکم نامہ تین صفحات پر مشتمل ہے ۔واضح تحریک انصاف کے رہنماعثمان ڈار کی درخواست پر حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، جنہوں نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کے اقامہ چھپانے کے خلاف دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن