جہانیاں:قیامت خیز زلزلے کو آج 12 برس مکمل ملک بھر میں دعائیہ تقریبات ہونگی
جہانیاں(آن لائن) قیامت خیز زلزلے کو بارہ برس بیت گئے جاں بحق افراد کی12ویں برسی 8اکتوبر اتوار کو منائی جائے گی۔ آٹھ اکتوبر 2005ء کوجنوبی ایشیاء کے ممالک بھارت اور افغانستان سمیت پاکستان کے علاقہ آزاد کشمیرمیں خوفناک زلزلہ آیا تھا جس سے ہزاروں افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے تھے یہ زلزلہ پاکستان کی تاریخ میں اب تک کی قدرتی آفات میں سب سے بڑی آفت تھی۔اس دن کے حوالے سے ملکی و غیر ملکی سماجی تنظیموں کی جانب سے مختلف ورکشاپس،واکس اور دیگرتقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں مقررین قدرتی آفات سے بچائو کے طریقوں کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے جبکہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی تباہ کاریوں سے متعلق تصویری نمائش بھی لگائی جائے گی اور زلزلہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت کیلئے دعائیہ تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔