• news

پی آئی اے کا 31 دسمبر تک امریکہ کیلئے پروازیں جاری رکھنے کا فیصلہ

کراچی (سٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے 31 دسمبر تک امریکہ کیلئے آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور31 دسمبر تک ٹکٹوں کی بکنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اس وقت پی آئی اے نیو یارک کے لئے ہفتے میں دو پروازیں چلا رہی ہے جس پر ائر لائن کو ایک ارب 39 کروڑ روپے سالانہ نقصان کا سامنا ہے۔ ذرائع نے پی آئی اے کے نقصان کا ذمہ دار سول ایوی ایشن اتھارٹی او ر گلف ایئر کو قرار دیا ہے‘ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گلف ایئر کو پاکستان کےلئے روزانہ پروازیں چلانے کی اجازت دے رکھی ہے۔ قومی ائر لائن کو نیو یارک کے علاوہ دوسرے غیر ملکی اسٹیشنوں کے لئے پروازیں چلانے میں خسارے کا سامنا ہے۔ ان میں بنکاک کی پرواز بھی شامل ہے ۔پی آئی اے کو پریمئر سروس پر بھی 400 کروڑ کا نقصان ہوا تھا۔ پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ پی آئی اے نیویاک کے لئے ہفتہ وار دو پروازیں حسب معمول جاری رکھے گی اور اس بارے میں فصلہ جلد ہی کرکے عوام کو مطلع کر دیا جائے گا۔ پاکستان کے مقامی میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ پی آئی اے نے 31اکتوبر سے اپنی پاکستان سے نیویارک کی پروازیں روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پروازیں/ جاری

ای پیپر-دی نیشن