• news

;;خواتین کا بھنویں بنوانا حرام ہے: درالعلوم دیوبند

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت میں دارالعلوم دیوبند نے خواتین کے بھنوئیں بنوانے کے فعل کو حرام قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دارالعلوم دیوبند کے دارالافتا کی جانب سے جاری کردہ فتوے میں کہا گیا کہ مسلمان خواتین کا بھنویں بنوانا غیر اسلامی فعل ہے اسلئے وہ اس کام سے گریز کریں۔ بھارتی شہر سہارن پور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے پوچھا کہ کیا شریعت کی رو سے میری اہلیہ کے لیے بھنویں بنوانا جائز ہے۔ سوال کے جواب میں دارالعلوم نے کہا کہ بھنویں بنوانا یا بھنوﺅں کے بال اکھاڑنا دونوں ہی غیراسلامی فعل ہیں اور شریعت کی رو سے حرام ہیں۔ دارالفتا کے سربراہ مولانا صادق قاسمی نے کہا کہ مسلمان خواتین بیوٹی پارلرز جانے سے بھی گریز کریں کیونکہ انہیں غیر مردوں کے سامنے اپنا بنا سنگھار دکھانے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مسلمان مردوں کو داڑھی منڈوانے کی اجازت نہیں اسی طرح خواتین کیلئے بھی بھنویں بنوانا ممنوع ہے۔
بھنویں بنوانا

ای پیپر-دی نیشن