• news

اوکاڑہ، شرقپور: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 2 افراد کی خودکشی

اوکاڑہ/ شرقپور (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں 60 سالہ شخص اور 22 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاںکھاکر خودکشی کرلی۔ اوکاڑہ کے نواحی علاقہ بستی عبداللہ دیپالپور کے 22 سالہ نوجوان سجاد حسین کا گھر میں کسی بات پر جھگڑا ہوگیا، نوجوان نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس نے وقوعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ شرقپور کے موضع بھوئے ڈھکو کا محمد عارف نے گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
خودکشی

ای پیپر-دی نیشن