• news

سندھ میں ساڑھے 8 ہزار ایکڑ اراضی فوجی شہدا کے لواحقین کیلئے ٹرانسفر

کراچی(وقائع نگار) سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر حکومت سندھ نے ساڑھے 8 ہزار ایکڑ اراضی پاک فوج کے شہدا کے خاندانوں میں تقسیم کرنے کیلئے ٹرانسفر کردی ہے۔ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ اقدام آصف زرداری کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات خوشگوار رکھنے کی کوشش ہے۔ مذکورہ اراضی ضلع جام شورو میں دی گئی ہے جس کی منظوری خود وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دی۔ بنیادی طور پر مشرف دور میں 2000ءمیں گورنر سندھ محمد میاں سومرو کی ہدایت پر آرمی کو اتنی اراضی 100 روپے فی ایکڑ کے حساب سے دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، بعد میں مجوزہ زمین ڈیم بنانے میں استعمال ہوگئی اور آرمی نے متبادل زمین مانگ لی جس پر کئی سال گذر جانے کے بعد اب پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے متبادل اراضی فراہم کردی لیکن محکمہ ریونیو کو نئی قیمت یعنی 15000 روپے فی ایکڑ کے حساب سے زمین دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سندھ/ زمین ٹرانسفر

ای پیپر-دی نیشن