• news

افغانستان کے صوبہ ارزگان میں فضائی کارروائی کے دوران 17 طالبان جنگجو ہلاک اور10 زخمی

کابل(آن لائن) افغانستان کے صوبہ ارزگان میں فضائی کارروائی کے دوران 17 طالبان جنگجو ہلاک اور10 زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ارزگان کے مختلف علاقوں میں طالبان جنگجوﺅں کے خلاف افغان فورسز نے فضائی کارروائیاںکیں جس کے نتیجے میں طالبان جنگجوﺅں کے خفیہ ٹھکانے تباہ ہوئے ۔اس کارروائی میں 17 جنگجو ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے ان فضائی کارروائیوں میں طالبان جنگجوﺅں کے ہتھیار اور گولہ بارود کی بڑی تعداد تباہ ہوئی ہے تاہم طالبان کی جانب سے واقعہ سے متعلق کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔

ای پیپر-دی نیشن