• news

آسٹریا میں سینکڑوں افراد کا حجاب پر پابندی کیخلاف احتجاج

ویانا(صباح نیوز)آسٹریا میں سینکڑوں افراد حجاب اور برقع پر پابندی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، چہروں پر مختلف ماسکس پہن کر احتجاج کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریا میں پابندی کے تحت عوامی مقامات پر نقاب اور برقع پہننے والی خواتین کے اوپر 150یورو کا جرمانہ لگایا جائے گا جبکہ یہ پابندی عرب خواتین سیاحوں پر بھی لاگو ہوگی ۔احتجاج میں شریک ایک لڑکی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بالکل غیر آئینی ہے اور خدشہ ہے کہ یہ فیصلہ ایک غلط سمت کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن