• news

کوئٹہ کے سول ہسپتال میں مسلح افراد کا ڈاکٹرز پر حملہ‘ 3 زخمی

کوئٹہ (آن لائن) سول ہسپتال کوئٹہ میں مسلح افراد کے ڈاکٹرز پر حملے میں تین ڈاکٹر زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹروں پر حملے اور تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاجاً ایمر جنسی بند کر نے کا اعلان کر دیا۔ وائے ڈی اے کے صدر ڈاکٹر یاسر خوستی نے بتایا کہ ڈاکٹروں پر حملے اور تشدد میں ملوث افرد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ڈاکٹرز اپنے فرائض میں مصروف تھے کہ مسلح افراد نے ان پر تشدد کیا جس سے تین ڈاکٹرز زخمی ہو گئے اگر حکومت نے مسلح افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی تو مزید سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہو گی ۔
سول ہسپتال حملہ

ای پیپر-دی نیشن