;;ریفرنڈم نافذ ہوا تو کردستان کیخلاف جنگ برسوں جاری رہے گی: ایران کی دھمکی
تہران(این این آئی)ایرانی فوج کے چیف آف سٹاف محمد باقری نے عراقی کردستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر خود مختاری ریفرنڈم کے نتائج نافذ کیے گئے تو ایسی صورت میں شروع ہونے والی جنگ برسوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ایرانی ٹی وی کے مطابق اپنے خطاب میں باقری کا کہنا تھا کہ اس ریفرنڈم کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کھڑے ہیں۔ باقری نے استفسار کیا کہ شمالی عراق کے عوام خود مختاری سے کیا چاہتے ہیں ؟۔باقری کے مطابق یہ لوگ اپنی سرزمین پر سیادت چاہتے ہیں وہ ابھی ان کے پاس ہے۔ یہ لوگ فوج چاہتے ہیں وہ ان کے پاس ہے۔ یہ لوگ مال چاہتے ہیں تو وہ بھی تمام عراقی عوام سے زیادہ ان کے پاس موجود ہے۔ ان کے پاس وہ سب کچھ ہے جو وہ چاہتے ہیں۔
ایران دھمکی