• news

مشال قتل کیس: 2 مجسٹریٹوں کے بیان قلمبند، گواہ 29 ہوگئے

ہری پور(آن لائن) مشال خان قتل کےس کی سماعت گےارہ اکتوبر تک ملتوی کردی گئی، دو مجسٹرےٹ شہادت کے طور پر پےش بےانات قلمبند کرلئے گئے، گواہوں کی تعداد29 ہو گئی سنٹرل جےل مےں قائم دہشت گردی کی خصوصی عدالت مےں پچےس گرفتار ملزموں کی درخواست ضمانتوں پر فےصلہ تا حال محفوظ کسی بھی وقت سناےا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ مشال خان قتل کےس مےں اےف آئی آ رمےں نامزد چا ر ملزم تاحال مفرور ہےں مردان ےونےورسٹی کے طالب علم مشال خان قتل کےس کی چھٹی سماعت گزشتہ روز سنٹرل جےل ہری پو رمےں ہوئی جہاں اےبٹ آباد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے معزز جج فضل سبحان خان نے سماعت کی دوران دو مقامی مجسٹرےوں کے بےان شہادت کے طور پر رےکارڈ کےے ہےں سرکاری گواہوں کو پےش کرکے شہادتوں کے طور پر بےان قلمبند کر لےے گے ہےں۔
مشال قتل کیس

ای پیپر-دی نیشن