• news

نائیجر میں ایک اور امریکی فوجی ہلاک

نیامی (آئی این پی )افریقی ملک نائیجر میں باغیوں کے ایک تازہ حملے میں ایک اور امریکی فوجی مارا گیا ، یوں ایک ہفتے کے دوران اس افریقی ملک میں تعیناتی کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد4 ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائجر میں باغیوںکے ایک تازہ حملے میں ایک اور امریکی فوجی مارا گیا ۔ بدھ کے دن باغیوں کی طرف سے اچانک کیے گئے ایک حملے میں بھی تین امریکی فوجی مارے گئے تھے۔ کسی گروہ نے ان کارروائیوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم شبہ ہے کہ داعش کی مقامی شاخ ان حملوں کے پیچھے ہے۔ نائجر میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر قابو پانے کی خاطر وہاں بہت سے غیر ملکی فوجی تعینات ہیں۔
نائجر

ای پیپر-دی نیشن