عدالت عظمی میں آئندہ ہفتے اہم مقدمات کی سماعت کےلئے6 بینچ تشکیل
ققاسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمی میں آئندہ ہفتہ اہم مقدمات کی سماعت کےلئے6 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں، جن میں سے پانچ اسلام آباد اور ایک بینچ لاہور میں مقدمات سنے گا ،بینچ نمبر ایک چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہے ۔جو منگل کو جنرل سیکرٹری تحریک انصاف جہانگیر ترین کی نااہلی کے مقدمہ کی سماعت کرے گا، بینچ نمبر 2جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس دوست محمد خان جبکہ بینچ نمبر 3جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل ہے جو بدھ کو ای او بی آئی کرپشن کیس کی سماعت کرے گا بینچ نمبر 4جسٹس گلزار احمد ، جسٹس مقبول باقراور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہے ، بینچ نمبر 5جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہے جبکہ لاہور برانچ رجسٹری میںمقدمات کی سماعت کرنے والا بینچ نمبر6جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہے ۔
بینچ