• news

سندھ کے 8 اے ایس ایس پیز کو وفاقی وزارت داخلہ رپورٹ کرنے کا حکم

ٹنڈو آدم (نامہ نگار) وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ کے 8 اے ایس پیز کو ریلیو ہونے کے احکامات جاری کردیئے۔ ریلیو ہونے والے آٹھوں اے ایس پیز بلوچستان میں فرنٹیر کانسٹیبلری میں ایک برس خدمات سرانجام دینگے۔ا ان میں اے ایس پی ٹنڈو آدم اظہر خان مغل، اے ایس پی خیرپور محمد عمران مرزا، اے ایس پی حیدر آباد کینٹ محمد سرفراز ورک، اے ایس پی دوڑ محمد عیسیٰ خان، اے ایسپی سیہون ڈاکٹر محمد سمیع ملک، اے ایس پی ٹھٹھہ فاروق امجد، اے ایس پی روہڑی محمد کلیم، اے ایس پی حیدری ضلع لاڑکانہ محمد عمران خان شامل ہیں۔

ریلیو ہونے والے آٹھوں اے ایس پیز کو فرنٹیر کانسٹیبلری بلوچستان میں ایک سال کے لئے مقرر کیا جائے گا۔
8 ایس پیز

ای پیپر-دی نیشن