نشہ میں دھت 5 لڑکے قائداعظم یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں گھس آئے
اسلام آباد(صباح نیوز)قائداعظم یونیورسٹی میں تنازعات ختم نہ ہوسکے۔ شراب کے نشے میں دھت پانچ لڑکے گاڑی میں آئے اور زبردستی گرلز ہاسٹل میں گھس گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پانچ طلبا نے پانچ منٹ تک گرلز ہاسٹل میں خوب غل غپاڑہ کیا، اونچی آواز میں موسیقی چلاکر آسمان سر پراٹھائے رکھا۔ سکیورٹی پہنچنے سے پہلے پانچوں لڑکے گاڑی میں بیٹھ کر غائب ہوگئے۔ طالبات کو ہراساں کرنے کے معاملے پر ہاسٹل وارڈن نے خط لکھ کر انتظامیہ کوواقعے سے آگاہ کردیا۔ قائداعظم یونیورسٹی کی انتظامیہ کو لکھے جانے والے خط میں گاڑی کا نمبرایل ای سی 288 بتایا گیا ہے۔خط میں یونیورسٹی انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ نامعلوم طالبعلموں کو تلاش کرکے ان کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔
یونیورسٹی طلبا دھاوا