• news

ڈی آئی خان: دو مختلف واقعات میں 3 نوجوان جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز)کیچ پل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان قتل ، حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تھانہ بند کورائی کی حدود میں زاہد اللہ کو کیچ پل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،تھانہ بندکورائی میں مقتول کے والد نے ملزموں کیخلاف رپورٹ درج کرائی اور کہا ہے کہ انکی کسی کےساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔دریں اثناءقریشی موڑ کے قریب موٹرسائیکل کی ون ویلنگ کے دوران حادثے میں راہ گیر اور موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔ قریشی موڑ پر ون ویلنگ کرنے والا نوجوان سڑک کے کنارے اپنے کزن کےساتھ پیدل جانے والے پچیس سالہ نوجوان طارق سے ٹکرا گیا ۔
جس سے موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ طارق بھی شدید زخمی ہوگیا، جس کو ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اس نے راستے میں دم توڑ دیا۔ طارق مپال ایک کمسن بچی کا باپ تھا۔
قتل و حادثہ

ای پیپر-دی نیشن