چین: کرپشن کیخلاف مہم میں 13 لاکھ سرکاری ملازمین کو سزائیں
بیجنگ (نیٹ نیوز) چین میں نچلی سطح پر کرپشن کے خلاف مہم میں 13 لاکھ سرکاری ملازمین کو سزائیں دی گئیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ سزائیں 2013ء سے 2017ء کے درمیان دی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق انسداد بدعنوانی مہم میں کئی اعلیٰ حکام کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ انسداد بدعنوانی کمیٹی کے سربراہ کو بھی تحقیقات کا سامنا ہے جبکہ سینئر فوجی افسر کو بھی کرپشن کے الزامات پر حراست میں لیا گیا جو سینئر ملٹری کمیشن کا بھی رکن تھا۔