• news

سابق فاسٹ باﺅلر راو افتخار انجم نے دین کی جانب رغبت اختیار کر لی

لاہور(نمائندہ سپورٹس) یکم دسمبر 1980ءکو صوبہ پنجاب کے شہر خانیوال میں پیدا ہونےوالے راو¿ افتخار انجم کا کرکٹ کیریئر تو بہت مختصر رہا لیکن راو¿ افتخار نے 30 ستمبر 2004ء میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ملتان میں زمبابوے کی ٹیم کیخلاف اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے اس کے بعد 60 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 77 وکٹیں حاصل کیں۔ ان دنوں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے داڑھی رکھی ہوئی ہے۔ راو¿ افتخار انجم کی ماضی کی تصاویر دیکھی جائیں تو وہ اس میں بالکل بھی پہچانے نہیں جا رہے۔

ای پیپر-دی نیشن