• news

ایشیئن ویمنز ہاکی چیلنج کپ، 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) ایشیئن ویمنز ہاکی چیلنج کپ کے لئے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ رضوان یاسمین کپتان‘ امبرین ارشد نائب ہونگی۔ ایشیائی ایونٹ کے لئے پلیئرز کا انتخاب نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں 2 روزہ ٹرائلز کے بعد کیا گیا۔پی ایچ ایف ویمنز ونگ کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے منتخب قومی ٹیم میں رضوانہ یاسمین، روشنا خان، عشرت عباس، تسکین کوثر، آمینہ غفار، نفیسہ انور، ابراءشیخ، اقراجاوید، ذکیہ نواز، سائرہ اشرف، زیب النسائ، سحرش وحید، حنا پرویز، ماہرہ صابر، حمراءلطیف، امبرین ارشد، کلثوم شہزادی اور عائشہ رفیق شامل ہیں، سٹینڈ بائی پلیئرز میں اقبال جویان، رمشا الیاس، ندا اصغر، فوزیہ ناز، سدرہ حکیم، عدیبہ اور بتول کاظم کو شامل کیا گیا ہے۔ ایشین ویمنز چیلنج کپ برونائی میں کھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن