• news

ون ڈے سکواڈ کی پریکٹس شروع ، مصباح، یونس کی رہنمائی سے باولنگ میں فرق پڑتاتھا: یاسر شاہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں شامل کھلاڑیوں نے متحدہ عرب امارات میں پریکٹس شروع کردی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 13 اکتوبر سے کھیلی جائے گی۔قومی ٹیم کے ون ڈے سکواڈ میں شامل محمد حفیظ،احمد شہزاد،فخر زمان،شاداب خان،جنید خان،عماد وسیم،رومان رئیس،فہیم اشرف اور امام الحق ‘شعیب ملک پہلے نے گزشتہ روز بلے بازی اور باﺅلنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کے جوہر بھی دکھائے ۔ کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے فٹنس پر زور دیا اور مختلف ورزشیں کیں ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سپنر یاسر نے کہا ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق اوریونس خان کی رہنمائی کرنے سے باولنگ میں فرق پڑتاتھا۔ دبئی میں یاسرشاہ کاپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہناتھا کہ زیادہ باﺅلنگ سے تھوڑی تھکاوٹ ہوئی ہے جبکہ یہاں وکٹ ملنامشکل تھا۔میں نے پہلی باراتنی لمبی باﺅلنگ کی،دوسرے اینڈسے بھی مددنہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بال تھوڑاٹرن ہوناشروع ہواہے،فاسٹ باولنگ نے تھوڑی مددکی،چوتھے اورپانچویں روزبال مووکرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن