• news

سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان پر ’نحوست‘ کے بادل منڈلانے لگے

لاہور (نمائندہ سپورٹس) سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان پر ’نحوست‘ کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ ٹی 20 سیریز کا ایک میچ لاہور میں کھیلا جانا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن کھلاڑی اس موقع پر پاکستان کی مدد تو کرنا چاہتے ہیں لیکن ٹیم میں شامل زیادہ تر کھلاڑی لاہور میں ٹی 20 میچ کھیلنے کے حق میں نہیں ہیں جو ناصرف پاکستان کرکٹ بورڈ بلکہ پاکستانیوں کیلئے بھی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ پی سی بی اور سابق قومی کرکٹرز اس ضمن میں بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کو یقینی بنایا جا سکے لیکن اگر ٹیم میں شامل کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تو پھر یہ خواہش ادھوری ہی رہ جائے گی جس کے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان پر بھی برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن