• news

ن لیگ کو انتخابات میں اپنی عوامی مقبولیت کا بخوبی اندازہ ہو جائیگا،راشد حفیظ

راولپنڈی (نیوزڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے اور سابق امیدوار برائے سپیکر پنجاب اسمبلی راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ کسی بھی عوامی عہدے کے لئے نا اہل شخص کو زبردستی پارٹی سربراہ بنا کر مسلم لیگ ن نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ جمہوری جماعت ہے اور نہ آئین و قانون کو مانتی ہے ن لیگ کو آنے والے عام انتخابات میں اپنی عوامی مقبولیت کا بخوبی اندازہ ہو جائیگا انہوں نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے پبلک سیکریٹریٹ برائے این اے 55 میں پارٹی ورکروں اور اپنے حلقہ انتخاب پی پی گیارہ سے تعلق رکھنے والے معززین کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی ہوس اقتدار ختم نہیں ہورہی اور میاں نواز شریف نا اہل قرار دئیے جانے کے باوجود پارٹی کی سربراہی چھوڑنے کو تیار نہیں جبکہ اپنے مفادات کے اسیر پارٹی ارکان بھی ان کو نا اہلی کے باوجود اپنا سربراہ بنانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت ، آئین اور قانون کی نفی ہے ملک کے عوام یہ سارا تماشہ دیکھ اور سن رہے ہیں جو آنے والے الیکشن میں ، جب ن لیگ اقتدار سے باہر سرکاری وسائل سے تہی داماں ہو کر الیکشن لڑے گی ، عوام انہیں مسترد کرکے اپنا فیصلہ دیں گے راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ ایک جانب مسلم لیگ ن کے راہنماءعدالتوں اور آئین و قانون کے احترام کی بات کرتے ہیں اور دوسری جانب انہوں نے نا اہل شخص کو پارٹی کی سربراہ بنا کر عدالتی فیصلے اور آئین و قانون کی خلاف ورزی کی ہے جسے عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن