• news

فی الحال امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا ارادہ نہیں : ٹرمپ

مقبوضہ بیت المقدس، واشنگٹن( اے ایف پی ) امریکی صدر ٹرمپ نے ٹی وی شو میں گفتگو اعلان کیا ابھی اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل نہیں کرینگے، سابق گورنر مائیک بکسی کے ٹی وی شو میں کہا اسرائیلی فلسطینی میں امن مظاہرہ چاہتے ہیں، سفارتخانے کے معاملے پر مزید سوچ بچار کریں گے، امن عمل آگے بڑھانا ترجیح ہے۔ ادھر قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ جزیرہ نما النقب سے 3 فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا ہے جن پر یہودی آباد کاروں اور فوج پر سنگ باری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔قابض پولیس نے کہا ہے کہ حراست میں لیے گئے تینوں فلسطینی بچوں کو تفتیش کے لیے ایک تفتیشی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر فلسطین میں انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کی ویب سائیٹس بالخصوص فلسطینی شہریوں کی ظالمانہ گرفتاریوں کا موجب بن رہی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2015 کے بعد سے اب تک قابض اسرائیلی فوج نے بچوں اور خواتین سمیت 450 فلسطینیوں کو فیس بک کی بنا پر حراست میں لیا اور انہیں قید کی سزائیں سنائیں۔
فلسطینی بچے

ای پیپر-دی نیشن