سمندری طوفان میسی سیپی، لوزیانا کے جنوب مشرقی علاقہ سے ٹکرا گیا، ہلاکتیں 30 ہوگئیں
فلورےڈا(آن لائن + این این آئی) سمندری طوفان نیٹ، کیٹگری ٹو میں تبدیل ہوگیا ہے، یہ امریکی ریاست میسی سیپی اور دیگر ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، لوزیانا میں بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ ریاست میں ایمرجنسی نافذ کرچکے ہیں۔ طوفان کے پیش نظر نیو اورلینز میں شہریوں نے اشیائے خورونوش ذخیرہ کرنا شروع کردی ہیں۔سمندری طوفان ’نیٹ‘ امریکی ریاست لوزیانا کے جنوب مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، وسطی امریکہ میں طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی ۔امریکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ’ نیٹ‘ ریاست لوزیانا کے جنوب مشرقی علاقوں سے ٹکرایا ¾طوفان کے نتیجے میں شدید بارشوں کے باعث حکام نے مقامی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے ۔بارشوں کے باعث دریائے مسی سیپی میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے اور حکام نے اطراف کی چھ کاﺅنٹیز میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے ۔امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سے ریاست فلوریڈا کے متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے اور فلوریڈا کے گورنر نے ممکنہ علاقوں کے مکینوں سے فوری طور پر شیلٹر سینٹرز میں پناہ لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جرمنی میں خاویئر نامی طوفان سے ہزار کلومیٹر سے زائد طویل ریلوے ٹریک متاثر، متاثرہ ٹریک کو صاف کرنے اور دوبارہ قابل استعمال بنانے میں چند دن لگیں گے۔