• news

نواز شریف کی برطرفی سیاسی عدم استحکام کا باعث ہے :عالمی بنک

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ نواز شریف کی برطرفی سے سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہوا ، آئندہ الیکشن معاشی اصلاحات کا عمل متاثر کرسکتے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق ورلڈ بینک نے مالی سال 2018 کے چیلنجزکی نشاندہی کر دی ، ورلڈ بینک نے مالی سال 2018 میں پاکستان کی معیشت کو درپیش چیلنجز پر جامع رپورٹ جاری کر دی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی برطرفی اور سیاسی تبدیلوں سے معاشی پالیسوں میں عدم استحکام پیدا ہوا ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ آئندہ الیکشن معاشی اصلات کا عمل متاثر کرسکتے ہیں جس کے باعث معاشی ترقی کی شرح میں سست روی اور سرمایا کاری گھٹ جانے کا خدشہ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن