مصر نے 28سال بعد فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
سکندریہ (سپورٹس ڈیسک) مصر نے کانگو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دے کر 28 سال بعد ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔اسکندریہ میں 30 ہزار گنجائش کے حامل برج العرب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت تک مصر اور کانگو کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر تھا محمد صالح نے 63ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی لیکن 86ویں منٹ میں کانگو کے متبادل کھلاڑی آو¿رنلڈ باو¿کا نے شاندار والی سے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔ محمد صالح نے پینالٹی پر گول کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں 2-1 سے فتح دلانے کے ساتھ ساتھ 28سال بعد ورلڈ کپ میں بھی رسائی دلا دی۔