• news

سرفراز ، شفیق کی ذمہ دارانہ اننگز، دبئی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ، پاکستان کو 119 رنز ، سری لنکا کو 5 وکٹیں درکار

دبئی (سپورٹس ڈیسک) دبئی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔میچ کے آخری روز پاکستان کو119رنزجبکہ سری لنکا کو5وکٹیں درکار ہیں۔ ٹیسٹ کے چوتھے روز 317رنز کے تعاقب میں پاکستان نے 5وکٹوں پر 198رنز بنالئے ‘سری لنکن ٹیم دوسری اننگ میں 96رنز پرآو¿ٹ ہوگئی پاکستانی باو¿لرز نے سری لنکن ٹیم کے پر خچے اڑا دئیے۔دوسری اننگ میں پاکستانی ٹاپ آرڈر پھر ناکام رہی اور 52رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی ۔اس موقع پر سرفراز اور اسد شفیق نے ٹیم کو تباہی سے بچایا دونوں نے نصف سنچریاں سکورکیں۔اسد شفیق 86سرفراز57رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔دوسری اننگ میں شان مسعود 21‘سمیع اسلم ایک‘ اظہر علی17‘حارث سہیل 10‘بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہوئے‘سری لنکا کی جانب سے دلروان پریرا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں سری لنکا نے 51رنز 5کھلاڑی آو¿ٹ پر اننگ کا آغاز کیا توپاکستانی باو¿لرز نے کسی بھی لنکن کھلاڑی کو وکٹ پر رکنے نہ دیا وہاب ریاض نے تباہ کن باو¿لنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ حارث سہیل نے 3، یاسر شاہ نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس 29 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں کرونارتنے 7، سلوا نے 3، سماراوکراما 13، لکمل 1، چندی مل0، ڈیکویلا 21، پریرا 0، ہیراتھ 17 اور گاماگے 1 سکور بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ فرنینڈو کوئی سکور بنائے بغیر ہی آو¿ٹ ہو گئے۔پہلی اننگز میں رن اپ بھول جانے والے وہاب ریاض نے سری لنکن ٹیم کے پرخچے اڑا دئیے اور مجموعی طور پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ صرف 10 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سپنر حارث سہیل نے 3، یاسر شاہ نے 2 اور محمد عباس نے ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن