صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی چیئرمین واپڈا سے ملاقات
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کی چیئرمین واپڈا / واپڈا سپورٹس بورڈ کے پیٹرن انچیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین سے ملاقات، ملک میں کھیلوں کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین واپڈا نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کو پاکستان میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے واپڈا کی حکمت ِ عملی اور واپڈا کھلاڑیوں کی بہتری کے لئے کئے جارہے اقدامات اور اُنہیں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بتایا۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر نے پاکستان میں کھیلوں کی ترویج اور کھلاڑیوں کی بہتری کے لئے واپڈا کے مرکزی کردار کی تعریف کی ۔ اُنہوں نے واپڈا کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے نئے اقدامات خصوصاً ’واپڈا انڈاﺅمنٹ فنڈ برائے سپورٹس اور اتھلیٹکس کولٹس کو بھی سراہا۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ واپڈا گزشتہ 5 دہائیوں سے ملک میں کھیلوں کی سرپرستی کر رہا ہے۔