• news

نسیم وکی، مہک علی کی سٹیج ڈرامہ ”علی بابا سارے چور“ میں زبردست پذیرائی

لاہور (کلچرل رپورٹر)معروف کامیڈین نسیم وکی اور اداکارہ مہک نور کی ”علی بابا سارے چور“ میں جوڑی ہٹ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے تماثیل تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ کے دوران نسیم وکی اور مہک نور ایک گانے پر اکھٹے سٹیج پر فارم کر رہے ہیں اور انکے گانے کو شائقین بے حدپسند کر رہے ہیں اور انکے گانے کے اختتام پر ہال کے شرکاءاپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر انکے لیے تالیاں بجا رہے ہیں ۔جبکہ نسیم وکی نے اس حوالے سے بتایا کہ سٹیج پر اب لوگ صرف کامیڈی نہیں سنجیدہ کہانی بھی دیکھنا چاہتے ہیں اور ہم شائقین کی امنگوں کے مطابق ڈرامہ پیش کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے علی بابا سارے چور کے نام سے ہونیوالے اس ڈرامہ کو بھی پسند کیا جارہا۔ 

ای پیپر-دی نیشن