• news
  • image

ہالی وڈ کے شب و روز


شاذیہ سعیدshazi1730@hotmail.com
ملکہ حسن کو جھوٹ مہنگا پڑ گیا
بنگلا دیش کی ملکہ حسن جنت النعیم ایورل سے شادی کو خفیہ رکھنے کے جرم میں ملکہ حسن کا تاج واپس لے لیا گیا۔ بنگلا دیش کی ملکہ حسن قرار دی جانے والی جنت النعیم کو اس وقت اپنا تاج واپس کرنا پڑ گیا جب ان کے حوالے سے انکشاف ہوا کہ وہ شادی شدہ ہیں اور انہوں نے شادی کو خفیہ رکھا اور جھوٹ سے کام لیا۔بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگالی حسینہ جنت النعیم کی شادی مارچ 2013 میں ہوئی اور 2 ماہ جاری رہنے کے بعد ختم ہو گئی تھی لیکن مس ورلڈ بنگلا دیش میں کسی ایسی خاتون کو نمائندگی کا موقع نہیں دیا جاسکتا جس نے اپنے حوالے سے غلط معلومات فراہم کی ہوں جبکہ مقابلے کے قواعد و ضوابط کے تحت صرف غیر شادی شدہ خواتین ہی مس ورلڈ کے مقابلے میں حصہ لے سکتی ہیں۔ اس لئے جنت النعیم سے ٹائٹل واپس لئے جانے کے بعد رنر اپ جیسن اسلام کو ”مس ورلڈ بنگلا دیش“ کا ٹائٹل دیا گیا ہے۔معلومات کو چھپانے کے الزام پر جنت النعیم نےاپنی صفائی میں کہا کہ کہ اس فیصلے سے ان کی شکست نہیں ہوئی بلکہ یہ بنگلہ دیش کے قوانین کی شکست ہے کیونکہ اگر ایک 16 سالہ لڑکی کو شادی کے لئے مجبور کیا جائے تو اسے شادی نہیں کہا جا سکتا۔ اگر کسی کی ایس ایس سی (دسویں جماعت) کا امتحان ختم ہونے کے ایک ماہ کے اندر شادی کر دی جاتی ہے تو اس کی عمر ہی کیا ہوتی ہے؟'انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنی عمر کے بارے میں دستاویزی ثبوت بھی پیش کر سکتی ہیں۔
شرمین عبیدچنائے نے ایمی ایوارڈ جیت لیا
شرمین عبیدچنائے کی دستاویزی فلم نے ایمی ایوارڈجیت لیا۔ نیویارک میں منعقدہ تقریب میں اے گرل ان دی ریور کو بہترین دستاویزی فلم قرار دیا گیا۔آسکر ایوارڈ یافتہ فلمسازشرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم اے گرل ان دی ریورنے ایمی ایوارڈجیت کر ثابت کر دیا کہ پاکستان بھی انٹرنیشنل لیول کی فلمیں بنا سکتا ہے۔نیویارک میں ایمی ایوارڈ کی 38ویں سالانہ تقریب میں انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔فلم کوتین مختلف کیٹیگریزکےلئے منتخب کیاگیاتھا۔ بہترین ڈاکومینٹری،شاندار شارٹ فلم اورشاندارمیوزک اینڈ ساو¿نڈ کی بنیاد پرججزنے اے گرل ان دی ریور کو بہترین دستاویزی فلم قرار دیا۔
کٹ ہیرنگٹن اور روز لیزلی کی نسبت طے
گیم آف تھرون کی پسندیدہ جوڑی نے حقیقی زندگی میں بھی ایک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ معروف ٹی وی سیریز گیم آف تھرون کی رومانٹک جوڑی کٹ ہیرنگٹن (جون سنو) اور روز لیزلی (ییگرے) نے منگنی کرلی۔ دونوں کافی عرصہ سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے۔ہیرنگٹن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر آپ پہلے ہی کسی کی جانب متوجہ ہورہے ہیں اور وہ کسی شو میں آپ کے محبوب کا کردار ادا کرے تو یقیناً اس کی محبت میں گرفتار ہونا زیادہ آسان ہوتا ہے۔گیم آف تھرون کے چوتھے سیزن میں لیزلی (ییگرے) ہیرنگٹن (جون اسنو) کے ہاتھوں میں دم توڑ جاتی ہے، اس کے آخری الفاظ ہوتے ہیں ”تم کچھ نہیں جانتے، جون سنو“، یہ لائنز معروف شو کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا ڈائیلاگ تھا۔
تائیوان کی اداکارہ کو عمر بتانا مہنگا پڑھ گیا
تائیوان کی اداکارہ کو انسٹاگرام پر اپنی عمر بتانا مہنگا پڑھ گیا کیونکہ اصل عمر معلوم ہوتے ہی تین لاکھ سے زائد مداحوں نے لن چی لنگ کا ساتھ چھوڑ گئے۔تفصیلات کے مطابق خوبرو تائیوانی اداکارہ لن چی لنگ مداحوں کے دل پر راج کرتی ہیں اس لئے انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لاکھوں مداح فالو کررہے ہیں۔ اداکارہ مداحوں کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں۔لن چی لنگ مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں جنہیں مداح بہت پسند بھی کرتے ہیں۔ تائیوانی اداکارہ نے سرپرائز دینے کے لئے اپنی اصل عمر بتانے کا فیصلہ کیا۔اداکارہ نے مداحوں کے ساتھ اپنی بغیر میک اپ تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی عمر 42 سال بتائی۔ بس اسی بات کی دیر تھی کہ مداحوں نے اداکارہ کو ان فالو کرنا شروع کردیا اور اب تک انہیں تین لاکھ 72 ہزار سے زاہد لوگ ان فالو کرچکے ہیں۔اداکارہ نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن