وائس چانسلرز کی تقرری کے معیار کا تعین‘ عدالتی فیصلہ کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تقرریوں کے معیار کے تعین کے صوبائی حکومت اختیار ات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو عدالت میںدرخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ صوبائی حکومت کو وائس چانسلر کے انتخاب کا معیارطے کرنا کا اختیار ہے ناں ہی قانون سازی کی مجاز ہے،وائس چانسلر کے انتخاب کے معیار طے کرنا وفاقی معاملہ ہے اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔