بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے نومنتخب امیر‘ سیکرٹری جنرل سمیت 8 قائدین بغیر الزام گرفتار
ڈھاکہ (صباح نیوز) جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے نومنتخب امیر اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شفیق الرحمن سمیت 8 مرکزی قائدین کو بغیر کسی الزام کے گرفتار کر لیا گیا۔گرفتاری کا حکم براہ راست بنگلہ دیش حکومت کی طرف سے جاری کیا گیا۔ نئے امیر الشیخ مقبول احمد سمیت جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے آٹھ مرکزی قائدین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش حکومت نے 1971ء میں پاکستان کاساتھ دینے والے سیاسی رہنمائوں کو پھانسی پر چڑھانا کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اس مقصد کے لئے نام نہاد ٹربیونل قائم کیا گیا ہے جیسے ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت دیگر عالمی اداروں نے مسترد کردیا ہے۔خدشہ ہے کہ جماعت اسلامی کے گرفتار مزید قائدین کابھی اس ٹربیونل کے ذریعے ٹرائل کی کوشش کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق خفیہ مقام پر جلاس سے حراست میں لیا گیا۔