بنگلہ دیش :دریائے ناف میں روہنگیا مہا جرین کی ایک اور کشتی ڈوب گئی 10 بچوں سمیت 14 جاں بحق
ینگون (بی بی سی+آئی این پی) میانمار میں تشدد سے بچ کر نکلنے والے روہنگیا مسلمانوں کی مشکلات کم نہ ہوئیں۔ بنگلہ دیش کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی۔ 14افراد جاں بحق جبکہ درجنوں لاپتہ ہو گئے۔ کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار، خواتین اور بچے بھی تھے۔ حادثے کے بعد گیارہ افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ کشتی ڈوبنے کے بعد ممکن ہے کہ بہت سے افراد تیرتے ہوئے واپس میانمار چلے گئے ہوں گے۔ ادھر بنگلہ دیش کے کیمپوں میں خوراک کی شدید قلت کے سبب لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کو صرف دن میں ایک بار کھانا ملتا ہے۔ برزیلی کارٹونسٹ نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا اصل مجرم اسرائیل کو قرار دیدیا ۔پیر کو برزیلی کارٹونسٹ کارلوس لاتف کا بنایا ہوا کارٹون فارس نیوز میں شائع کیا گیا جس میں انہوں نے اس کارٹون کے زریعے نشاندہی کیہے کہ روہنگیا م،مسلمانوں کو مارنے والی بندوق تو میانماری ہے لیکن اس میں گولیاں اسرائیلی استعمال کی جا رہی ہیں جس کے تحت کارٹونسٹ کارلوس لاتف نے روہنگیا مسلمانوں پر ہو نے والے مظالم کا اصل مجرم اسرائیل کو بتایا ہے۔