• news

12 پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا‘ سرتاج عزیز

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمشن سرتاج عزیز سے اے آئی ڈی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے کو جدید بنانے کے لئے ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے اقدامات کو یقینی بنائیگی ٹیکنالوجی کی مدد سے توانائی کی ضروریات کا درست اندازہ لگانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بارہویں پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں بجلی اور توانائی کے نظام اور انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے لئے اہم اقدامات کا تعین کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن