نوازشریف جمہوریت کیلئے خطرہ‘ پیپلزپارٹی‘ اے این پی اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں: پرویز خٹک
نوشہرہ (آئی این پی) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نواز شریف اداروں کے درمیان ٹکرائو پیدا کرکے جمہوریت کے لئے خطرہ پیدا کررہے ہیں اے این پی اور پی پی پی دوبارہ اقتدار میںآنے کے خواب چھوڑ دیں۔ اے ین پی پختونوں، پیپلزپارٹی روٹی ،کپڑا اور مکان، جے یوآ ئی) ف) نے اسلا م اور مسلم لیگ ن نے قائداعظم کے نام پر سیاست کر کے عوام کو دھوکہ دیا۔ یہ سب تخت اسلام آباد کی سیاست کررہے ہیں ان کو عوام سے کوئی سروکار نہیں۔ تحریک انصاف 2018ء کے انتخابات میں مخالفین کو تگنی کا ناچ نچائے گی۔